جامعہ محمد احمد بنگلور کی بنیاد حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم دیوبند کے ہاتھوں ۱۴۳۹ھ مطابق ۲۰۱۸ء میں رکھی گئی۔ یہ ادارہ دارالعلوم دیوبند کے منہج و مشرب سے ہم آہنگ، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ سے مربوط ہے اور دورۂ حدیث سمیت تخصصات کے تمام شعبوں کا نصاب دارالعلوم دیوبند کے عین مطابق ہے۔ الحمدللہ ہر سال سالانہ امتحان کے لیے بحیثیت ممتحن دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ کرام تشریف لاکر قلبی مسرت اور عمدہ تاثرات کا اظہار فرماتے ہیں۔ اب تک اس ادارے کے مختلف شعبوں سے ۱۲۶ طلبہ فارغ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیںیہ جامعہ کا اہم شعبہ ہے جس میں کہنہ مشق ماہر مفتیان کرام کے ذریعہ پیش آمدہ مسائل کا کتاب و سنت کی روشنی میں حل پیش کیا جاتا ہے۔ دینی مسائل میں رہنمائی کے لیے جامعہ کے دارالافتاء کی طرف رجوع کریں۔
سوال پوچھیں